بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلا کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیدی

بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ملاقات کے لیے وکلا کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلا کے ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔

پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی کے 6 رہنماؤں اور وکلا کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔

فہرست میں پی ٹی آئی رہنماؤں میں سلمان اکرم راجا ، فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی شامل ہیں جبکہ وکلا میں ایڈووکیٹ سمیر کھوسا، وکیل فیصل ملک، نعیم پنجوتھہ اور وکیل ظہیر عباس کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان بانی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پیشگی اطلاع کے لیے فہرست فیکس کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق منگل کو فہرست میں شامل تمام پی ٹی آئی رہنما ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *