پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ نے پاک فوج اور عدلیہ مخالف ٹویٹس پر معذرت کرلی۔
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عمران لالیکا نے ایک ویڈیوبیان میں پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف ٹویٹس پر معافی مانگ لی اور ہمیشہ کیلئے اپنا ٹویٹر اکائونٹ بند کر دیا ہے۔ عمران لالیکا نے ویڈیو میں پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
ویڈیو میں عمران لالیکا نے کہا کہ میرے اکائونٹ سے پاک فوج اور عدلیہ کیخلاف کچھ ٹویٹس ہوئیں جس پر میں شرمندہ ہوں، جانے انجانے میں مجھے سے جو غلطی ہوئی اس پر معذرت کرتا ہوں اور ایسی تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کرکے اپنا ٹویٹر اکائونٹ ڈی ایکٹیویٹ کر رہا ہوں۔ پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔