خیبرپختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز میں 6 خوارج جہنم واصل

خیبرپختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز میں 6 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز میں 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقہ رزمک میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اس کاروائی میں پانچ خوارج مارے گئے۔

مزید پڑھیں: معیشت بہتری کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطاء اللہ تارڑ

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن جنوبی وزیرستان ضلع میں کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خارجی رنگ لیڈر ذبیح اللہ عرف زکران کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردقانون نافذکرنےوالےاداروں کومطلوب تھا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے تمام دہشتگرد فورسزاوربے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ علاقےمیں خوارج کےخاتمےکیلئےسینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔ فورسزملک سے دہشتگردی کی لعنت کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *