کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹوں سے ہرا دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے ٹم سائفرٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹم سائفرٹ بغیر کوئی رنز بنائے لیوک ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

جیمز وینس 11 رنز بنا کر لیوک ووڈ کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سعد بیگ نو رنز بنا سکے انہیں علی رضا نے بولڈ کیا۔ عرفان خان 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی 14 رنز بنا کر عارف یعقوب کی گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز بنا کر لیوک ووڈ کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ عباس آفریدی دو اور عامر جمال ایک رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کراچی کنگز نے تین گیندیں قبل مقررہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے تین ،علی رضا نے دو اور عارف یعقوب اور الزاری جوزف  نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور کی جانب سے بابراعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔

صائم ایوب چار رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر وینس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر نے سات رنز بنائے اور خوشدل شاہ کی گیند پر عرفان خان نے ان کا کیچ پکڑا۔

حسن علی کا پی ایس ایل کا بہترین بائولر بننے کی خواہش کا اظہار

بابراعظم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 46 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسین طلعت 18 رنز بنائے اور عامر جمال نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ میچل اون 5 رنز بنا کر خوشدل شاہ کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

محمد حارث نے 28 رنز بنائے اور عباس آفریدی کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد دو رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر میر حمزہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ لیوک ووڈ نے دو رنز بنائے اور انہیں بھی عباس آفریدی نے عامرجمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے تین تین جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *