پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلبا کیلئے تعلیمی سال 2025 سے2027 تک کیلئے نظر ثانی شدہ رجسٹریشن فیس کا شیڈول جاری کر دیا۔
تعلیمی بورڈز کی جانب سے رجسٹریشن فیس بڑھا کر 2910 روپے کر دی گئی۔ رجسٹریشن فیس 1100 روپے، پراسیسنگ فیس 630 روپے، بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ 300 روپے، اسکالرشپ فیس 180روپے، اسپورٹس فیس 200 روپے کر دی گئی۔
اس کے علاوہ سکولز اپنی جانب سے 500 روپے الگ سے وصول کر یں گے۔ اسکول دیگر خدمات کے نام پر 300 سے 500 روپے اضافی بھی وصول کر سکتے ہیں۔ نئی فیس سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر یکساں لاگو ہوگی۔