سندھ حکومت کینالز کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان چاہتی ہے، مراد علی شاہ

سندھ حکومت کینالز کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان چاہتی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز پراجکیٹ کی منظوری نومبر سے رکی ہوئی ہے، کینالز کی تعمیر کی سب سے پہلے سندھ حکومت نے مخالفت کی، اب سندھ حکومت کینالز کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان چاہتی ہے۔

منگل کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کینالز کا معاملے کی آڑ میں پرتشدد مظاہروں اور احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، پرامن احتجاج ضرور کریں لیکن لوگوں کی تکلیف کا بھی خیال رکھیں، احتجاج سڑکوں سے ہٹ کر بھی کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ سندھ حکومت کی مخالفت پر وفاقی حکومت نے نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو ایکنگ میں ابھی شامل نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے نہروں کے متنازع منصوبے کو نہ روکا تو ان کی جماعت حمایت واپس لینے پر غور کر سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے یاد دلایا کہ ماضی میں نگران سیٹ اپ کے دوران بھی ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ ایک اور عبوری حکومت ایسے فیصلے کرے جو بعد میں لامتناہی تنازعات کا باعث بنیں۔ مسلم لیگ (ن) کو بھی اس پرغور کرنا چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ وہ بھی ایسی صورت حال نہیں چاہیں گے اور نہریں نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *