وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے الزام میں ان کے 3 ساتھیوں سمیت نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے ساتھیوں پر 5 اکتوبر کے احتجاج کے دوران ہجوم کو اکسانے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں دائر مقدمے کی سماعت ہوئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے 3 دیگر رہنماؤں حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد افراد 5 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں مطلوب تھے اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعدد ایف آئی آرز میں نامزد کیا گیا تھا اور انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے متعدد بار طلب کیا گیا تھا لیکن وہ اس پر عمل درآمد میں ناکام رہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *