قومی اسمبلی کے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کے لیے نوجوان گریجویٹس سے درخواستیں طلب

قومی اسمبلی کے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کے لیے نوجوان گریجویٹس سے درخواستیں طلب

پاکستان کی قومی اسمبلی نے جون 2025 سے شروع ہونے والے اپنے 6 ہفتوں کے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، جس سے نوجوان گریجویٹس کو پارلیمانی آپریشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ انٹرن شپ اپنے اسٹریٹجک پلان کے تحت اسمبلی تک رسائی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد تعلیمی تعاون کے ذریعے نوجوانوں کی شرکت میں اضافہ کرنا ہے۔

کون درخواست دے سکتا ہے؟

درخواست دہندگان کی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے تسلیم شدہ کسی بھی تعلیمی ادارے سے کم از کم 14 سال کی تعلیم مکمل ہونی چاہیے۔ 4 سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے والے افراد 2 سال (یا 4 سمسٹر) مکمل کرنے کے بعد اہل ہوں گے۔ ماسٹر ڈگری کرنے والے طالب علم بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

قابل تعلیمی پس منظر میں قانون، معاشیات، بزنس ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن، فنانس، کامرس، ایچ آر، آئی ٹی، زراعت، میڈیا اسٹڈیز اور سوشل سائنسز شامل ہیں۔

امیدواروں کو کم از کم 60 فیصد نمبر یا 4.0 میں سے 2.5 کا سی جی پی اے حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال ہے۔ بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سمیت دور دراز یا پسماندہ علاقوں سے طلبا اور گریجویٹس کو خصوصی طور پر درخواست دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

انٹرن شپ سے توقعات

منتخب انٹرن شپ 6 ہفتوں، ہفتے میں 5 دن، کم از کم 8 گھنٹے روزانہ کے لیے  ہوگی ، وہ اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (پی آئی پی ایس) میں 3 سے 5 دن کی تربیت حاصل کریں گے اور پھر انہیں قومی اسمبلی کے مختلف محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔

شرکا قانون سازی کی تحقیق، عوامی پالیسی اور پارلیمانی طریقہ کار میں بصیرت حاصل کریں گے۔ پروگرام کے دوران انٹرن شپ میں کم از کم 85 فیصد حاضری ضروری ہو گی، رسمی ڈریس کوڈ پر عمل کیا جائے گا ۔ طلبا کو کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

درخواست دینے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو صرف آن لائن درخواست دینی ہوگی۔ کوئی بھی درخواست ای میل ، پوسٹ، یا ذاتی طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔ نامکمل فارم یا گمشدہ دستاویزات نااہلی کا باعث بنیں گی۔

انٹرن شپ کے لیے مطلوبہ دستاویزات

  • سی وی
  • شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی
  • تعلیمی اسناد یا ڈگری کی مصدقہ کاپیاں
  • تصویر
  • یونیورسٹی سے انٹرن شپ کے لیے خط

نامکمل درخواستیں یا دستاویزات کے نتیجے میں درخواست دہندہ کو نااہل قرار دیا جائے گا۔ درخواست کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 ہے۔ مزید اقدامات کے لیے صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے امیدوار پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سے 051-9103177 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا internship@na.gov.pk ای میل کرسکتے ہیں۔

انٹرن شپ میں کوئی تنخواہ یا وظیفہ پیش نہیں کیا جائے گا اور شرکت کے بعد قومی اسمبلی میں ملازمت کی ضمانت بھی نہیں دی جائے گی۔ انتخاب کے عمل پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے نتیجے میں امیدوار کو نا اہل کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *