خیبرپختونخوا کے متعدد پولیس تھانوں کی مخدوش صورتحال، حکومت کا اربوں روپے خرچ کرنے کا منصوبہ

خیبرپختونخوا میں خستہ حال اور منہدم ہونے کے قریب پولیس اسٹیشنز کی عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیس تھانوں کو دہشت گرد حملوں سے بچانے کیلئے نئے تعمیر ہونے والے تھانوں میں خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا بلخصوص جنوبی اضلاع میں پولیس اسٹیشنز میں جہاں سہولیات کی کمی ہے تو وہی سیکورٹی سے نمٹنے کیلئے انتظامات بھی ناکافی ہے۔

دستاویزات کے مطابق دو سال کی قلیل مدت میں صوبے بھر کے درجنوں تھانوں کی عمارتوں کو تعمیر کرایا جائے گا۔ ان تھانوں کی نہ صرف عمارت تعمیر ہوگی بلکہ اس میں تمام جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

آزاد ڈیجیٹل ہے پاس موجود دستاویز کے مطابق صوبے میں درجنوں پولیس اسٹیشنز کی عمارتیں انتہائی خراب ہے تھانوں کی مناسب عمارت نہ ہونے سے جہاں پولیس تو وہی عام لوگوں کو بھی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی تیار کردہ سمری کے مطابق نئے تعمیر ہونے والی پولیس تھانوں کی عمارتوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا یہی وجہ ہے کہ اس منصوبے پر 2 ارب 11 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق پولیس تھانوں کی تعمیر،مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے فنڈز کی ادائیگی دو اقساط میں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق تھانوں کے لیے نئی عمارتوں کی تعمیر سے جنوبی اضلاع کے لوگ اور پولیس کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا کیونکہ وہاں آئے روز بدامنی کی واقعات رونما ہورہی ہے۔

حکام کا خیال ہے کہ جنوبی اضلاع میں بدامنی اور پولیس تھانوں پر حملوں کے واقعات بہت بڑھ گئے ہے۔ نئے تھانوں میں پولیس تحفظ کے لیے واچ ٹاور اور سیکورٹی کے دیگر اقدامات شامل ہے۔ محکمہ داخلہ کی تیار کردہ سمری پی اینڈ ڈی کو ارسال کردی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *