بانی پی ٹی آئی خود علیمہ خانم سے ملنا نہیں چاہتے، رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خود علیمہ خانم سے ملنا نہیں چاہتے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے جب وہ خود کسی سے نہیں ملنا چاہتے تو ہم کیسے ملاقات کروادیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم غلط کہہ رہے ہیں کہ ایک ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔

مزید پڑھییں: شہبازشریف نے گرتی ہوئی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے، نواز شریف

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں 14 گروپ بنے ہوئے ہیں، اتنے گروپ ہیں کہ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں، عمران خان عدالتوں کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں ہم نے تو نہیں روکا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف ایک شخص کے گرد گھومتی ہے، گروپ بندی زیادہ ہے، ان کی جماعت نے جو واقعات کیے ہیں کوئی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے کسی شخص کو لیڈر نہیں مانتا جو اپنے مفاد کے لیے ملک کو داؤ پر لگادے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب کی حکومت کا اس وقت کسی دوسرے صوبے کے ساتھ موازنہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی بنیاد پرالیکشن میں کامیاب حاصل کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *