پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے حکومت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے 24 اپریل سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور حکومت نے 24 اپریل سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوردرخواستیں جمع کروانے کے لیے کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک شیئرز فروخت کئے جائیں گے اورملازمین کے تحفظ، سروس اسٹرکچر کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ،ذرائع نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اثاثوں،مجموعی مالیت کا تفصیلی جائزہ جولائی تک مکمل کیا جائے گا اور درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کا حتمی عمل دسمبر 2025 تک مکمل کیے جانے کے امکان ہے اوراہل سرمایہ کاروں کو ہی پری کوالیفکیشن کی اجازت دی جائے گی،نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ سرمایہ کار کمپنیوں یلئے ملٹی ایئر ریونیو کی شرط عائد ہو گی اور
مقامی سرمایہ کاروں کے علاوہ خلیجی ریاستوں کی جانب سے بھی اظہار دلچسپی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کیلئے کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنائے گی۔