سپریم کورٹ بارنے حکومتِ پاکستان سے 48 گھنٹے میں تمام بھارتی سفارتکاروں کوملک سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلگام واقعہ پلوامہ طرز کا جھوٹا فلیگ آپریشن ہے، بھارت کے پا کستان پر دہشت گردی کے الزامات مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔ پاکستان بھارتی اقدامات کا جواب دیتے ہوئے بھارت کے تمام سفارکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے 48 گھنٹے میں بے دخل کرے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا زندہ ثبوت، حاضر سروس بھارتی افسر کلبوشن کی گرفتاری تھی۔ بھارت کی جنگی جنونیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ سپریم کورٹ بار نے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم اورحکومتِ پاکستان سے سخت موقف اپنانے کا مطالبہ کیا۔