بھارتی قیادت کا غیر دانشمندانہ روّیہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے، سعد رفیق

بھارتی قیادت کا غیر دانشمندانہ روّیہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور بھارتی قیادت کا غیر دانشمندانہ روّیہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے، سندھ طاس معاہدہ ختم کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی دہشتگردی کی کسی بھی کارروائی کی حمایت نہیں کی، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے جس کے لیے ہمیشہ سے ہی قیمت ادا کی ہے، بھارتی حکومت بدقسمتی سے ہر دہشتگردی کے واقعہ کا الزام پاکستان پر لگا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پہلگام واقعہ کی مذمت کر چکا ہے، افسوس کی بات ہے کہ بلوچستان میں جعفرایکسپریس واقعہ کی بھارت نے مذمت تک نہیں کی ہے، الزام تراشی اور بہتان لگانا کسی بھی حکومت کو زیب نہیں دیتا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت پاکستان سے بڑا ملک ہے، بھارتی لیڈر شپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں، بغیر تحقیق کے الزام تراشیاں عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جنوبی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ بھارت دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم جبر کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 77 سال سے لوگ بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں ۔بھارت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اسے چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے باوجود پاکستان کا بھارت میں بدامنی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارت پاکستان پر صرف الزامات لگا رہا ہے، کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے، بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے توپیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں:اولمپئن ارشد ندیم کا نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے متعلق بڑا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق نے بھارت کو پاکستان ساتھ تمام متنازع مسائل کو نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تجویز پیش کی اور کہاکہ بھارت نے فیصلہ کرلیا کہ تمام پاکستانی 7 دن میں بھارت کو چھوڑیں یہ بھارت کا نہایت غیر انسانی رویہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *