کرنٹ اکائونٹ سرپلس، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، معاشی اشاریے بہتر لیکن مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

کرنٹ اکائونٹ سرپلس، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ، معاشی اشاریے بہتر لیکن مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملکی معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں تاہم مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، ترسیلات زر، برآمدات میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے دو فیصد تک رہنے کا امکان ہے، مہنگائی کی شرح آئندہ ماہ تین سے چار فیصد تک ریکارڈ کئے جانے کا تخمینہ لگیا گیا ہے۔

آج عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کیا رہی؟ نرخ سامنے آ گئے

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں پہلے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، ترسیلات زر 33 فیصد اضافے کے ساتھ 28 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، اسی عرصہ کے دوران برآمدات 24 ارب 66 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

جولائی تا مارچ ٹیکس آمدن میں 25 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران نان ٹیکس ریونیو 72 اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ریونیو کا حجم تین ہزار 933 ارب روپے رہا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ صنعتی و زرعی شعبوں میں آئندہ مہینوں میں بتدریج بہتری متوقع ہے، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔

ماہ مارچ کے دوران 58 ہزار 55 افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، فروری کے مقابلے میں اوورسیز ایمپلائمنٹ رجسٹریشن میں 17 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل کی پیداوار اور خام مال کی درآمدات میں بھی بہتری آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *