امریکا نے بھارت میں اپنے شہریوں کو الرٹ کر دیا

امریکا نے بھارت میں اپنے شہریوں کو الرٹ کر دیا

امریکا نے بھارت میں اپنے شہریوں کو مقبوضہ جموں کشمیر کا سفر کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھارت میں موجود اپنے شہریوں سے کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کا سفر نہ کریں۔ امریکی سفارتخانے کے الرٹ میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں دہشتگردحملوں ، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی اور تجارت معطل ہونے سے بھارت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوگا

خیال رہے کہ امریکی سفارتخانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے۔ سیاحوں پر ہونیوالے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *