چین اور روس چاند پر بجلی پیدا کرنے کے لئے نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اس منصوبے سے چاند کے ان کے مشترکہ ریسرچ اسٹیشن کو بجلی فراہم کی جائے گی، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین اور روس کے مشترکہ منصوبے بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن (آئی ایل آر ایس)کو توانائی کی ضرورت ہو گی۔
اس منصوبے سے توانائی کو چاند پر ہی پیدا کیا جائے گا تاکہ طویل مدتی تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے،چین نے 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے اور چاند پر خلابازوں کو اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔