سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات بھارت کی بد نیتی کی عکاسی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے عہدے پر سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرونی خطرات کا مقابلہ کرتے ہوئے قوم اور افواج پاکستان کے کے شانہ بشانہ ہے ۔سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہو گا، بیرسٹر گوہر کا اتحاد نہ ہونے پر ردعمل

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر بھارت کے اقدامات کا بھرپور اور موثر انداز میں جواب دینا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *