پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما عالیہ حمزہ کو 4 روز بعد ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عالیہ حمزہ کو پولیس سکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ لاہور روانہ کردیا گیا۔ عالیہ حمزہ کی دو دن قبل عدالت سے 1 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی تھی، انہیں گرفتاری کے بعد اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر پارٹی کارکنان کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں کیس درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں حراست میں لے کر ویمن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی گرفتاری کے ویڈیو ثبوت سامنے آگئے

بعدازاں عالیہ حمزہ اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی بھیج دیا گیا تھا۔ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی کی مقامی کورٹ میں حاضرکیا گیا تھا جہاں سول جج ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نےسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور بعدازاں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *