پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ مسلسل 5 میچز میں جیت کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے

پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ مسلسل 5 میچز میں جیت کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 14 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست د یکر 2 اہم قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔

گزشتہ روز لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ اوورزمیں 129 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم اور حسین طلعت کی شاندار بیٹنگ، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.1 اوور میں پورا کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے سیزن کی پہلی ففٹی بنائی۔ بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ حسین طلعت بھی 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے۔ پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں مسلسل میں نا قابل شکست رہتے ہوئے 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلی ہے جس میں 3 میں فتحیات اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کا 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسر ا نمبر ہے۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پانچ ، پانچ میچز کھیل کر 2،2 کامیابیوں کے ساتھ 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کر دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 1میں کامیابی ملی جبکہ 2 میں اسے شکست ہوئی ۔ کوئٹہ 2 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے۔ملتان سلطانز 5 میچز میں صرف 1میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ٹاپ 4 ٹیمیں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لئے رسائی حاصل کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *