امریکی صدر ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح سگنل دیدیا

امریکی صدر ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح سگنل دیدیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ تیسری بار الیکشن لڑنے کے امکان سے متعلق بات ازراہ مذاق نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ تیسری بار صدر بنیں اور اس کے طریقے موجود ہیں تاہم ابھی اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد کاروبار کا مثبت آغاز

امریکی آئین کے تحت امریکی صدر دو بار سے زیادہ اس عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا تاہم صدر ٹرمپ کے اسٹور نے ٹرمپ 2028 ہیٹ متعارف کرادی ہے۔

78برس کے صدر کے اسٹور کی جانب سے جاری یہ ہیٹ پچاس ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹ کے ساتھ ابتدا میں لکھا گیا تھا کہ مستقبل شاندار نظر آتا ہے،  ٹرمپ 2028 ہیٹ کے ساتھ قوانین کو پھر سے بنائیں تاہم تحریر بعد میں تبدیل کردی گئی اور لکھ دیا گیا کہ میڈ ان امریکا 2028 کے ساتھ بیانیہ بنائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *