پہلگام واقعے میں سکیورٹی ناکامی کا پردہ فاش ہونے کے بعد مودی سرکارمزید بوکھلاہٹ کا شکار

پہلگام واقعے میں سکیورٹی ناکامی کا پردہ فاش ہونے کے بعد مودی سرکارمزید بوکھلاہٹ کا شکار

پہلگام واقعے میں بھارت اپنی سیکورٹی ناکامی اور جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ فاش ہونے کے بعد مودی سرکارمزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

انڈیا ٹوڈے نامی ویب سائٹ پر پاکستان کے معروف ڈیجیٹل میڈیا آزاد میڈیا کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کی طرف سے الزام عائد کیا جارہا ہے آزاد ڈیجیٹل کی طرف سے بھارت کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے تاہم حقیقت دنیا پر آشکار ہوچکی جو اب چھپائے نہ چھپے گی ۔

بھارت اس سے پہلے بھی جھوٹے پروپیگنڈے کرتا آیا ہے ، آزاد ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر پاکستانی میڈیا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا یا جسے دیکھنے کی سکت انڈین سرکار اور ان کے میڈیا میں نہیں تھی ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بھارتی میڈیا خود جھوٹے دعوے کرتا ہے جو بعد ازاں بے نقاب ہوجاتے ہیں جس طرح حالیہ پہگام حملے کے متاثرین زندہ سلامت نکلے ۔

پہلگام حملے میں مبینہ طورپر ہلاک بھارتی نیول آفیسر سے منسوب تصاویر، وڈیوزجعلی نکلیں ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں مرنےکا دعوٰی کرنے والے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے زندہ بھارتی جوڑےکی پرانی تصاویر ہلاک افراد کےساتھ منسوب کی گئیں تھیں۔ اس حوالے سے ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ہم زندہ ہیں،معلوم نہیں ہماری تصاویرکوبھارتی میڈیا پرکیوں چلایا جارہاہے۔

جن کو انڈین میڈیا مردہ کہہ رہا تھا وہ خود کہہ رہے تھے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہندوستانی میڈیا ہماری تصاویر کو کیوں چلا رہا ہے حالانکہ ہم زندہ ہیں ۔ متاثرین نے یہ بھی کہا تھا کہ ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلخانہ بہت پریشان ہیں۔

بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے اسی طرح بہت سے دوسرے لوگ بھی بعد میں زندہ ہو سکتے ہیں،درحقیقت یہ سب بھارتی ایجنسی را کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے اور نقاب اترنے پر انڈیا میڈیا اور مودی سرکاری تلملا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *