حافظ نعیم الرحمٰن کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

حافظ نعیم الرحمٰن کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر  میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اپنی خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے ، دفتر خارجہ

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *