کوئٹہ میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے

کوئٹہ میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مارگیٹ میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے قریب دھماکے کے باعث 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مارگیٹ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کے قریب پیش آیا، جس میں 4 ایف سی اہلکارشہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ : بی این پی کے دھرنے کے قریب  خودکش دھماکا

رپورٹ کے مطابق دھماکے کےفوری بعد فورسز کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونیوالوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی شناخت لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *