گزشتہ روز کی نسبت مرغی کے فی کلونرخ میں 15روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اسی طرح انڈے بھی مزید 4 روپے فی درجن مہنگے داموں فرخت کیے جانے لگے ۔ انڈے فی درجن 233 روپے تک پہنچ گئے ، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کا بھاؤ 229 روپے تھا۔
دوسری طرف ملتان میں بھی زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 219 روپے تک جا پہنچی ہے ۔