پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں گی ۔

دونوں ٹیموں کے مابین آج کا واحد میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی کپتانی سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنرکررہے ہیں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس اور ایڈم ملن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ مسلسل 5 میچز میں جیت کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کریں گے، ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں رائیلی روسو، شعیب ملک، محمد عامر، کوشال مینڈس، فن ایلن اورعقیل حسین شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی پوری کوشش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 5 کامیابیوںکے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *