بھارت کےجارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، مولانا فضل الرحمٰن

بھارت کےجارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، مولانا فضل الرحمٰن

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کو تیار ہے، پوری قوم قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کیساتھ کھڑی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کے جارحانہ طرزِ عمل کا منہ توڑ جواب دے گی۔

مزید پڑھیں: عام شہریوں کا قتلِ عام، بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہوگئی

مولانا فضل الرحمٰن نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک صف میں ہے، بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کیساتھ کھڑی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *