کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے تیار ہیں، عطا اللہ تارڑ

کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے تیار ہیں، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، کوئی مس ایڈونچر کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک اور جھوٹا ڈرامہ رچایا اور اب بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ فیک انکائونٹرز سے ان کی بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی ہے۔ بھارت نے صرف دھمکی دی تھی اور پاکستان نے کر دکھایا۔ بھارتی ائیرلائنز کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند ہیں جس سے بھارت کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ متعدد فلائٹس منسوخ ہوئی ہیں اور کچھ لمبے روٹس پر چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کے جارحانہ طرزِ عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، مولانا فضل الرحمٰن

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن اور عالمی سطح پر ایشو بنانے کی کوشش کی۔ بھارتی حکومت نے عجلت میں پڑھے بغیر ہی سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا بیان دیدیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا ردِعمل دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینا جانتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *