پاکستا ن اور بھارت کشمیر کے حوالے سے تنازعہ خود حل کریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستا ن اور بھارت کشمیر کے حوالے سے تنازعہ خود حل کریں:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کشمیر تنازعہ خود حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد کی صورتحال پر امریکی صدر کا اہم بیان سامنے آیا ہے امریکی صدر نے اپنے طیارے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پڑوسی ممالک میں تناؤ ہے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتا ہوں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی طویل عرصے سے جاری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کسی نہ کسی صورت تنازعات گزشتہ کئی عشروں سے جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *