ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعہ کے بعد تیزی سے بڑھتی کشیدگی ختم کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کو تیار ہے،ایران خطے میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
بھارت اور پاکستان ثقافتی اور تہذیبی تعلقات میں جڑے ایران کے ہمسایہ ممالک ہیں،امن قائم کرنے کیلئے ایران اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کیلئے تیار ہے۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت تعلقات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہا گیا،مسقط میں ایران امریکا مذاکرات کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔