محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ کے روز سے ملک میں گرمی کی لہر میں تیزی آئے گی، درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ کے روز سے 30 اپریل تک گرمی کی لہر میں تیزی آنے کا امکان ہے، سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اسلام آباد، وسطی، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے، اور موسم قدرے کم گرم رہنے کا امکان ہے۔