مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، جنرل عاصم منیر

مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ’دو قومی نظریے‘ کو پاکستان کے وجود کا خالق قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کے روایتی جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، سوچ اور عزائم مختلف ہیں۔

ہفتہ کے روز کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلمان اورہندو دو الگ الگ قومیں ہیں، یہ قطعاً ایک قوم نہیں ہوسکتے، ہم مسلمانوں کا مذہب رسم و رواج، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارتی دھمکیوں اور آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ دو قومی نظریہ پاکستان کے وجود کی بنیاد ہے اور پاکستانیوں میں اس بارے میں شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے ہر شعبے میں بنیادی طور پر ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، خیالات اور عزائم الگ ہیں۔ انہوں نے ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے پاکستان کے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دو قومی نظریہ اس اٹل حقیقت پر مبنی ہے کہ مسلمان اور ہندو دو الگ الگ قومیں ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ان کی غیر متزلزل جدوجہد کے نتیجے میں ایک نئے وطن کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے دو قومی نظریے کا بھرپوردفاع کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے اور کسی بھی پاکستانی کو اس کے بارے میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جھوٹا پروپیگنڈا تاریخی حقائق کو مسخ نہیں کر سکتا۔ بھارتی میڈیا خاص طور پر نام نہاد گودی میڈیا جھوٹ اور پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق چھپانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم کسی بھی قسم کی تحریف تاریخ کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ ہمارے آباؤ اجاداد نے حصول پاکستان کے لیے انگنت قربانیاں دی ہیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریے کو کمزور کرنے کی ان کی کوششیں بے سود ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریے کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں بیان کیا تھا۔ آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلگام واقعے اور اس کے بعد سفارتی اور فوجی کشیدگی میں اضافے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *