’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ خوبصورت مناظر اور قومی یکجہتی کے ساتھ نیا قومی ترانہ جاری

’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ خوبصورت مناظر اور قومی یکجہتی کے ساتھ نیا قومی ترانہ جاری

پاکستان کی قابل فخرقوم میں جذبہ محب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے خوبصورت مناظر اور قومی و ملی یکجہتی کے ساتھ نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے جس کا آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے نعرہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ سے کیا گیا ہے۔

’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرہ  پر مبنی جاری کیا گیا مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے، ملی نغمہ کے دل مَو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا ہے۔

ملی نغمہ کے مطابق بھارتی سورماؤں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم کو متحد اور یک جان دکھایا گیا ہے، بھارت کی ہراینٹ کا جواب پتھر سے دینے لیے پوری قوم  کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

خوبصورت امیجز کے ساتھ ملی نغمہ کے بول یہ ہیں۔

خالق کی رِضا سے یہ دھرتی، ہر دَم یونہی آزاد رہے

ہر پیروجواں، یک دل یک جاں، ہر فرد یہاں دلشاد رہے

گونجے گی صدا، ہر کون و مکاں، بیدار زمانہ بولے گا

ہر کوچہ و قریہ میں ہر سو، یہ نعرہ بس آباد رہے۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے

مٹی سے جو ہم نے عہد کیا

وہ عہد ہمیشہ یاد رہے

پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے

اس پاک زمیں کی صورت میں، خالق کا ہمیں انعام ملا

شہدا کے لہو کی عظمت سے، ہم سب کو یہ پیغام ملا

یہ جان تو آنی جانی ہے

یہ دھرتی ہر پل شاد رہے

پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے

وہ رَن میں زورِ شجاعت کے، بازو کی قوت کیا جانے

جو راہِ وفا میں بہتا ہو، اس خون کی قیمت کیا جانے

پھر تا با قیامت، دشمن اِس کا، ہر لمحہ برباد رہے

پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے

اس راہِ کٹھن کو ہم سب نے، یک جاں ہو کر طے کرنا ہے

بس یاد رہے ہر صورت میں، اس ملک کو آگے بڑھنا ہے

ہے رب سے دُعا، ہر فرد یہاں، ہر پل مثل فولاد رہے

پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے

نفرت کو مٹا کر الفت سے، ہر دل کو ہم سرشار کریں

جو دشمنِ دوراں نے کی ہے، اس سازش کو مسمار کریں

اب حَشر تلک یہ نعرہ یونہی، ملت کی بنیاد رہے

مٹی سے جو ہم نے عہد کیا، وہ عہد ہمیشہ یاد رہے

پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *