قطر اور کویت کی امریکہ ایران مذاکرات میں پیشرفت کی حمایت، پرامن حل کی امید کا اظہار

قطر اور کویت کی امریکہ ایران مذاکرات میں پیشرفت کی حمایت، پرامن حل کی امید کا اظہار

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے اہم ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری سفارتی کوششوں کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ان مذاکرات کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ معاہدہ ایسا ہوجو مستقبل میں بھی امن اور استحکام کو یقینی بنا سکے،برطانوی وزیر اعظم

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات جلد کسی حتمی اور جامع معاہدے تک پہنچ سکیں گے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سفارت کاری اور پرامن ذرائع ہی بہترین راستہ ہیں۔

گفتگو کے دوران قطر اور کویت نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ تمام ایسی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو باقی ماندہ اختلافی امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں مددگار ثابت ہوںدونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسلسل رابطے اور تعاون ناگزیر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں تو مستقبل میں ایک مثبت اور مستحکم صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

editor

Related Articles