بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان آنے سے زبردستی روک دیا

بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان آنے سے زبردستی روک دیا

بھارت نے 60 بھارتی خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ خواتین بھارتی شہری ہیں۔

ان خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی ہوئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے،ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔

بھارت نے گھبراہٹ میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری

ذرائع کے مطابق بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے،ان خواتین کو بھارتی شہر امرتسر کی انتظامیہ نے پاکستان واپسی سے روکا ہے۔

پاکستان واپس آنے کی خواہشمند بھارتی خواتین گزشتہ 2 روز سے امرتسر میں پھنسی ہوئی ہیں، ان کو امرتسر سے کہیں اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *