وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کامیابی پر سکیورٹی فورسز کے لئے حروفِ تحسین کہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بنوں میں 6 خوارجی دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز نے 3 الگ الگ آپریشن میں 15 خوارج ہلاک کر دیے، 2 جوان شہید
سی ایم پنجاب نے کہاکہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔ وطن عزیر کے لئے قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا صوبائی ایئر لائن ’ایئر پنجاب‘ اور ’بلٹ ٹرین‘ چلانے کا اعلان
دشمن نے اگر مکاری کی کوشش کی تو اس کو سبق سکھایا جائے گا ۔