ایل او سی پر حالات خراب، پاک فوج نے جوانمردی سے بھارتی افواج کی توپیں خاموش کروا دی

ایل او سی پر حالات خراب، پاک فوج  نے جوانمردی سے بھارتی افواج کی توپیں خاموش کروا دی

لیپہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی  جانب سے ایک بار پھر سے بلا اشتعال فائرنگ کا آغاز جس پر پاک کی فوج کی طرف سے بھارتی افواج کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام واقعہ کا جھوٹ بے نقاب ہونے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے ، پاکستان پر الزامات کے ساتھ ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے گزشتہ روز بھی چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے ہتھیاروں کے ساتھ جواب دے کر دشمن کی گنیں خاموش کرادی تھیں ۔

نمائندہ آزاد ڈیجیٹل کے مطابق بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رات 11 بجے شرو ع ہوا جس پر پاکستان کی بہادر افواج نے جوابی فائرنگ کا آغاز کیا اور بھاری ہتھیاروں کیساتھ بھارتی فائرنگ کا سلسلہ خاموش کروا دیا۔

انکا کہنا تھا کہ لیپہ سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ رات گئے جاری رہا اور پاکستان کی بہادر افواج نے بھارتی افواج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا جس سے دشمن کی فائرنگ کا سلسلہ بند ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *