جس طرح آپ کے دل میں ہندوستان، اس طرح ہمارے دل میں پاکستان ہے، کشمیری خاتون کا صحافی کو جواب

جس طرح آپ کے دل میں ہندوستان، اس طرح ہمارے دل میں پاکستان ہے، کشمیری خاتون کا صحافی کو جواب

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ ڈرامے کے باوجود بھی بھارت کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہ نکال سکا۔

پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے ایک سیاحتی مقام پر جانے والے ایک بھارتی صحافی کے سوال پر خاتون نے کہا کہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے، ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ، خواتین کے اس دو ٹوک جواب بھارتی صحافی بھی حیران رہ گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں مقبوضہ جموں کشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ خاتون سیاح نے بھارتی صحافی کو کہا کہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔ کشمیری مسلمان خاتون کی بات سن کر بھارتی صحافی بول پڑا کہ یہ سوچ کی لڑائی ہے۔

مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *