میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے پانچ مقامات پر مویشی منڈی لگانے کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا۔
مویشی منڈی سنگجانی، سیکٹر آئی 15, بارہ کہو، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی۔
مویشی منڈیاں یکم ذلحج سے 13 ذلحج تک لگائی جائیں گی ۔ مویشی منڈی میں جانور لانے والے خواہش مند 12 مئی تک درخواستیں جمع کرواسکیں گئے۔
رواں سال چھوٹے جانور فی کس ایک ہزار اور بڑا جانور فی کس 1500 روپے ایم سی آئی کو ادا کرنے ہونگے۔