پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی، بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس کاروار نیول بیس بُلا لیا

پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی، بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس کاروار نیول بیس بُلا لیا

کیرئیر کلر میزائل سسٹمز سے لیس پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی سے خوفزدہ ہوکر بھارتی نیوی نے اپنے طیارہ بردار جہاز کو واپس نیول ائیربیس بلا لیا۔

تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی طیارہ بردار جہاز ’آئی این ایس وکرانت‘ اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا ہے۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہااور پھر واپس بلا لیا گیا۔

بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا۔ بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا تھا۔

پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی ائیرکرافٹ کو پسپا ہونا پڑااور بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی اہلیت ہے نہ صلاحیت، بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف

تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلیجنس (IMINT) 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہو چکا ہے۔23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا۔ آئی این ایس وکرانت کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا زمین آسمان ایک کر رہے تھے۔

طیارہ بردار جہاز کو محض چند دن کے لیے کھلے سمندر میں تعینات نہیں کیا جاتا۔ پاکستان بحریہ کے “کیرئیر کلر” میزائل سسٹمز سمندر میں متحرک ہوں تو پسپائی ہی واحد محفوظ راستہ رہ جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *