پہلگام واقعہ، بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں، سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ

پہلگام واقعہ، بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں، سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ

بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے متعلق پاکستان کیخلاف الزام ثابت نہیں کر سکا۔ بھارت کے اندر سے ہی مودی سرکار کیخلاف مسلسل آوازیں آنے لگیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف جو بھی سازش کر رہا ہے کسی کو معاف نہیں کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

سمرنجیت سنگھ مان نے اپنے سیکیورٹی اداروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اتنا معصوم نہیں ہے، اس نے بھی کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا ہےاورامریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی،بھارتی صدر کو چاہئے کہ حکومت کو برطرف کرکے، نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *