بوکھلاہٹ کا شکار قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے

بوکھلاہٹ کا شکار قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے

پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بوکھلاہٹ کا شکار قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے 5 کشمیریوں کے مکانات کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑادیا۔ تباہ کیے گئے مکانات عام کشمیری لوگوں کے تھے۔ تباہ ہونے والے گھر عامر نذیر وانی ، جمیل احمد، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد کے والدین کے تھے۔ دھماکوں سے درجنوں قریبی مکانات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ 3دن میں 7کشمیریوں کے آبائی گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کی ناپاک کاروائی سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے، عطا تارڑ 

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کا مقصد کشمیریوں کے عزم کو توڑنا اور اجتماعی سزا دینا ہے۔ بھارت کشمیری مسلمانوں کی زمین ہتھیانے کیلئے اسرائیلی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر کے اُنہیں بے گھر کر رہا ہے۔

ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ یہ مہم مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہے۔بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے کشمیریوں پر ظلم کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم اور ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا مودی کی سازش ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *