پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثاء کیلئے حکومت فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے:اکھلیش یادیو

پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثاء کیلئے حکومت فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے:اکھلیش یادیو

بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادیو نے پہلگام واقعے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی پر مودی حکومت پر پھر سوال اٹھادیا۔

لکھنو میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےاکھیلش یادیو نے کہا کہ سب سے بڑا اور اہم سوال یہ ہے کہ دہشت گرد ہمارے گھر میں کیسے گھس آئے ؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے ورثاء کے لئے حکومت فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی دیدی

اس سے قبل کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیہ کو پاکستان سے جنگ کے خلاف بات کرنا مہنگا پڑگیا تھا اور وہ بیان تبدیل کرنے پرمجبور ہوگئے۔ وزیراعلیٰ کرناٹک نے نئے بیان میں کہا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ جنگ صرف اس وقت ہونی چاہیے جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بوکھلاہٹ کا شکار قابض بھارتی فورسز نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دئیے

اس سے پہلے گزشتہ روز سدا رامیہ نے کہا تھا کہ پہلگام واقعہ سکیورٹی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، پاکستان کے ساتھ مہم جوئی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *