بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری بارڈر کے قریبی دیہاتوں کو وارننگ جاری

بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری بارڈر کے قریبی دیہاتوں کو وارننگ جاری

بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری کے قریب دیہاتوں میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات جاری۔ بی ایس ایف نے اعلان کراتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی کٹائی مکمل کرلیں۔ دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد، اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دئیے ہیں۔ بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لئے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ جنکی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ دو دن میں مکمل کرلیں۔ دو دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دئے جائیں گے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے۔ بھارت نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوط نہیں رہے گا۔ جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔ سابقہ بھارتی کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا، انکا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔

دوسری جانب سابقہ بھارتی کور کمانڈر نے انکشاف کیا کہ ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے درکار ہوتی ہے، جیسے امریکا کرتا ہے، ہمارے پاس نہ تو میزائل پاور ہے اور نہ ہی ڈرونز، نہ فضائی اور نہ ہی بحری فوج میں وہ برتری ہے کہ ہم بغیر کسی خطرے کے جنگی کارروائی کرسکیں۔

بھارتی کور کمانڈر نے مزید کہا کہ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا، جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔ سابقہ بھارتی کور کمانڈر کااعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابقہ بھارتی کور کمانڈر کا اعتراف حقیقت پر مبنی ہے کیونکہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔

دوسری جانب پہلگام میں مودی سرکار کی سرپرستی میں مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ جاری ہے۔ انسداد تجاوزات مہم کی آڑ میں مکانات اور دکانیں مسمار کی جا رہی ہیں۔

بھارت میں خانہ بدوش اقلیتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیاسی تجزیہ کاروں نے اقدامات کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی اصل حقیقت بے نقاب ہوگئی، منظم انداز میں سرکاری انتظامیہ کی سرپرستی میں مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کیا جانے لگا۔ ذرائع کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کی دکانیں اور مکانات بھی مسمار کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *