بی جے پی کے دور اقتدار میں دہشتگرد حملے ، بھارتی عوام مودی کی ناکامیوں پر سوال اٹھانے لگی

بی جے پی کے دور اقتدار میں دہشتگرد حملے ، بھارتی عوام مودی کی ناکامیوں پر سوال اٹھانے لگی

پہلگام فالس فلیگ سمیت بھارت میں ہونے والے تمام دہشتگرد حملے بی جے پی کے دور اقتدار میں ہوچکے ہیں  ، مودی حکومت کی پالیسیاں عوام میں بے چینی اور غصے کا سبب بننے لگیں،  بھارتی عوام مودی کی ناکامیوں پر سخت سوال اٹھانے لگی ہے ۔

سوشل میڈیا پر بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت کے تمام ادوار پر سوالات اٹھا کر، تمام حملوں کی تفصیل گنوا دیں، بھارتی خاتون نے مودی سرکار پر سیخ پا ہوتے ہوئے حملوں کی فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والے تمام دہشت گرد حملے بی جے پی کے دور حکومت میں ہوئے،1999 میں کارگل میں خون ریزی کی ذمہ دار بی جے پی

2002 اور 2017 میں امرناتھ میں یاتریوں پر حملے کی ذمہ دار مودی سرکارتھی ،مودی سرکار نے 2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی میں حملہ کروایا۔

 یہ بھی پڑھیں : لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار

بھارتی خاتون کاکہنا تھا کہ 2019 پلوامہ حملے بھی مودی سرکار کی ایماء پر ہوئے،  پہلگام حملہ بھی مودی سرکار کی سیاسی چال ہے، مودی کی حکومت آتے ہی بھارت اور اس کے باسی خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں، خصوصاً انتخابات کے نزدیک آتے ہی بھارت میں اس طرح کے حملے کروائے جاتے ہیں، اب بھی بہار انتخابات قریب آتے ہی پہلگام حملہ کروا دیا گیا۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی سرکار نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول دیا، مودی سرکار پاکستانیوں کے کٹے ہوئے سر چاہتی ہے دراصل ان میں سے کوئی بھی پاکستان جانے کی ہمت نہیں رکھتا، پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے وزیراعظم نے استعفیٰ کیوں نہیں دیا، بھارتی میڈیا کبھی بھی مودی سرکار سے یہ سوال نہیں پوچھے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار اور اس کے گودی میڈیا کے فریب میں نہیں آنے والے، اب سچ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *