لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن پر حملے کے الزام میں ایک 41 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے پاکستان ہائی کمیشن سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک شخص ہائی کمیشن کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ رہا ہے۔

پولیس افسران فوری طور پر چند منٹوں کے اندر موقع پر پہنچے اور ہائی کمیشن کے باہر موجود ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار کیے گئے شخص پر “مجرمانہ نقصان” (Criminal Damage) کا الزام عائد کیا گیا ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں : لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے، امریکی اخبار

واضح رہے کہ رواں ہفتے پہلگام میں 26 سیاحوں کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد انڈیا نے پاکستان پر اس واقعے کا الزام لگایا تھا اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف سخت اقدامات لیے جس کے بعد پاکستان نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے انڈیا کے لیے پاکستان کا فضائی راستہ بند کر دیا تھا۔

پاک بھارت  کشیدگی کے بعد دو روز قبل ہائی کمیشن کے باہر انڈین شہریوں نے مظاہرہ کیا تھا جس کا جواب پاکستان مظاہرین نے پاکستان کے حق میں مظاہرہ کر کے دیا۔

سوشل میڈیا پر اس مظاہرے کی ویڈیوز زیر بحث رہیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *