سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے ملحقہ حسن خیل کے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مزید 17 خارجی دہشت گردجہنم واصل کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے، ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر آپریشن میں 54 خارجی مارے گئے تھے، دراندازی کیخلاف 3 روزہ کارروائیوں میں 71 خارجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی سیکورٹی فورسز امن، استحکام اور خوشحالی کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گی۔