اسپارکو نے ذی القعدہ کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کر دی

اسپارکو  نے ذی القعدہ کا  چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کر دی

اسپارکو نے ذی القعدہ کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کر دی۔

ترجمان ا سپارکو نے کہا ہے کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے 51 منٹ ہوگی۔

ملکی ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند نکلنے کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے۔ اس صورتحال میں چاند  دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، ایسا کیا تو عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں، اشتراوصاف

فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر شام صاف موسمیاتی حالات متوقع ہے۔ ترجمان ا سپارکو کے مطابق یکم ذی القعدہ 29 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ یاد رہے کہ اگر ذی القعدہ کا چاند آج نظر آ جاتا ہے اور ذی القعدہ تیس دن کا ہوتا ہے تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کا امکان ہے جبکہ 29 کا مہینہ ہونے پر عید چھ جون کو ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *