پہلگام میں دہشتگرد حملے کی پہلی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سیاح جو کہ بیساران وادی کے اوپر زپ لائن کی سواری کر رہا تھا اور اس دوران وہ ویڈیو بھی بنا تا رہا ، ویڈیو میں فائرنگ کی آواز وادی میں گونجتی ہوئی سنائی دے رہی ہے جبکہ سیاح اپنی جان بچانے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاگتے ہوئے کچھ سیاحوں کو گولیاں لگیں اور وہ زمین پر گر پڑتے ہیں۔ اس ویڈیو میں ظاہر ہوتا ہےکہ حملے کے وقت وادی میں کس قدر دہشت پھیلی ہوئی تھی تاہم ویڈیو بنانے والاشخص اس صورتحال سے مکمل طور پر انجان نظر آرہا ہے۔
जिन आतंकवादियों ने इन हंसते खेलते निर्दोष निहत्थे और मासूम लोगों पर गोलियां चलाई थीं ,
उनसे बड़ा कायर इस पूरी दुनिया में कोई भी नहीं है।
पहलगाम घटना का दिल को दुखी करने वाला एक वीडियो। pic.twitter.com/clbY3KfWOC
— खुरपेंच (@khurpenchh) April 28, 2025