پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنیوالے انتہا پسند بھارتی نژاد کی شناخت ہوگئی

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنیوالے انتہا پسند بھارتی نژاد کی شناخت ہوگئی

اتوار کے روز پاکستانی ہائی کمیشن لندن پر حملہ کرنیوالے انتہا پسند کی شناخت ہوگئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنیوالا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا۔ بھارت کی دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل عام کے بعد سفارتی دہشت گردی بھی بے نقاب ہو گئی۔ کنگسٹن و چیلسی کی میٹرو پولیٹن پولیس کے ترجمان نے حملہ آور بھارتی انتہا پسند کی شناخت ظاہر کر دی۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ، سیاحوں پر فائرنگ کی پہلی دلخراش ویڈیو سامنے آگئی

ترجمان میٹرو پولیٹن پولیس گنگسٹن و چیلسی کے مطابق 41 سالہ انکیت لووپر اتوار 27 اپریل کو پاکستانی ہائی کمیشن پرحملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انکیت لوو کی تاریخ پیدائش 07 اگست 1983 ہے۔ انکیت لوو کو 28 اپریل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونے کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ انکیت لوو کو پولیس کی جانب سے لونڈس اسکوائر میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کھڑکیوں کو توڑنے کی اطلاع پر تحویل میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی فلم ساز خاتون جے مالا کا بیٹا ہے۔ انکیت لو Ankit Love صادق خان کے مقابلے میں مئیر آف لندن کا الیکشن بھی لڑ چکا ہے۔ اس نے 2016 کے الیکشن میں صادق خان کے مقابلے میں 4941 ووٹ لئے اور اس نے ون لو پارٹی one love party کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ وہ بھارتی سیاستدان اور فلم میکر خاتون جے مالا Jay Mala کا بیٹا ہے۔ انکیت لو برطانیہ میں متعدد الیکشنز میں حصہ لے چکا ہے اور اس کے والد بھی بھارتی وکیل اور سیاستدان ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *