نجی ٹی وی کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مجموعی طور پر 51ارب 49کروڑ کا ریلیف ملے گا، مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
کیپسٹی چارجز کی مد میں 47ارب 12کروڑ 40 لاکھ روپے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا کل منگل کو سماعت کرے گا۔